loading...

Sunday, April 19, 2020

rich feel

🍂🍃ﺑِﺴْـــــــــــــﻢِﷲِالرَّحْمٰنِﺍلرَّﺣِﻴﻢ🍂🍃 🌺‏‏‏‏ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ‏‏‏‏‏‏حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي نَصْرٍ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُسَاوِرٍ الْحِمْيَرِيِّ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أُمِّهِ، ‏‏‏‏‏‏قَالَتْ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ أُمَّ سَلَمَةَ، ‏‏‏‏‏‏تَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ‏‏‏‏‏‏يَقُولُ:‏‏‏‏ أَيُّمَا امْرَأَةٍ مَاتَتْ وَزَوْجُهَا عَنْهَا رَاضٍ دَخَلَتِ الْجَنَّةَ. 🌺नबी करीम ﷺ ने फ़रमाया: जो औरत इस हाल में मरे की उसका शौहर उस से राज़ी हो तो वो जन्नत में दाख़िल होगी। 🌺Nabi kareem ﷺ ne farmaya: ”jo aurat is haal mein marey ke uska shohar us se raazi ho to woh jannat mein daakhil hogi.“ 🌺نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، ”جو عورت اس حال میں مرے کہ اس کا شوہر اس سے راضی ہو تو وہ جنت میں داخل ہو گی ۔“ 🌺The Messenger of Allah ﷺ said: 'Any woman who dies when her husband is pleased with her, will enter Paradise.' ” 📜 wazahat: isliye biwiyon ko chahiye ke shohar ki ita'at wa farmabardari ko Allah aur uske rasool ﷺ ki ita'at samajh kar usme sabqat karen, agar unhon ne ye kaam dil sozi, khuloos aur yaksoi se kar liya to na sirf akhlaqi umoor mein khush gawari paida hogi, aur gharelo zindagi pyar wa mohabbat aur barkat se malamaal hogi, balke ek biwi ke liye apni aaghbat banane aur Allah swt ko khush karne ka bhi yahi zariya hai. Shohar ke muqaam wa martaba bayan karte hue nabi kareem ﷺ ne farmaya: agar main (ﷺ) kisi ko kisi ke liye sajda karne ka hukm deta to main aurat ko hukm deta ke woh apne shohar ko sajda kare [📗Tirmidhi: 1159]. wahi dusri taraf jo aurten apne khawind ko takleef deti hain, pareshan karti hain unke talluk se hadeeson mein ata hai ke jo aurat apne shohar ko duniya mein takleef pohanchati hai to ( jannat ki ) barri aankhon wali hoorron mein se uski biwi kehti hai: tu usay takleef na de. Allah tujhe halaak kare, yeh to waise bhi tere paas bas musafir hai, qareeb hai ke yeh tujhe chhor kar hamare paas aa jaye [📗Tirmidhi: 1174]. isliye har aurton ko chahiye ke wo apne shohar ki khidmat kar unhe raazi kare, unke jayez karar hukm par amal kar ke farmabardar bane. 📚 Sunan ibne majah: jild 3, kitab Al Nikah 9, hadith no. 1854Grade Hasan sahih●•••••••••••••~●x

BIDAR RICH FEEL

🍁سورة الكهف🍁

🔊القارئ إدريس أبكر

⏰36:52

♥نشر التلاوات صدقة جارية.. فأعد نشرها ولا تبخل على نفسك بهذا الأجر العظيم♥

BIDAR RICH FEEL

🍂🍃ﺑِﺴْـــــــــــــﻢِﷲِالرَّحْمٰنِﺍلرَّﺣِﻴﻢ🍂🍃

🌹حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَكْرَهُ النَّوْمَ قَبْلَ الْعِشَاءِ وَالْحَدِيثَ بَعْدَهَا.

🌺नबी करीम ﷺ  इशा से पहले सोने और उसके बाद बातचीत करने को नापसंद फ़रमाते थे।

🌹nabi kareem ﷺ Isha se pehle sonay aur us ke baad baat cheet karne ko napasand farmatay thay.

🌺نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عشاء سے پہلے سونے اور اس کے بعد بات چیت کرنے کو ناپسند فرماتے تھے۔

🌺Allah's Apostle ﷺ disliked to sleep before the `Isha' prayer and to talk after it.

📜 wazahat: isha se pehle sone ki karahiyat ki wajah ye hai ke isha chhoot jaane ka darr laga rehta hai, aur isha ke baad baat karna isliye naa pasandidah hai ke isse sone mein takheer hoti hai jiski wajah se insaan ke liye tahajjud yaa fajar mein uthna mushkil ho jata hai.
Aur aaj aam taur par dekha jaye der se sona hamari tarz zindagi ka hissa bann chuka hai yaa yun keh le aadat bann chuki hai, ab chahe mobile phone ka istemal ho yaa der raat ki fizool guftgu, ye naa sirf waqt ki barbadi hai balke ye insaan ke chain o sukoon par haawi hone ka sabab banti jaa raha hai.
a
📚 Bukhari sharif: jild 1, kitab mwaqiyat as salah 9, hadith no. 568

Friday, April 17, 2020

. ﺑِﺴْـــــــــــــﻢِﷲِالرَّحْمٰنِﺍلرَّﺣِﻴﻢ

🌹 السّلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ محترم اساتذہ اکرام اور دوستوں🌹
⌛05/04/2020⏳

ﻗﺮﺁﻥ ﮐﺲ ﻟﯿﮯ ﻧﺎﺯﻝ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ؟

📚 منجانب📚
🤔 بزمِ اردو ادب 🤔

❓ﺩﻟﮩﻦ ﮐﯽ ﺭﺧﺼﺘﯽ ﻣﯿﮟ ﺳﺮ ﭘﺮ ﺭﮐﮭﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟

❓ﺟﻨّﺎﺕ ﺍﺗﺎﺭﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟

❓ﺗﻌﻮﯾﺰ ﺑﻨﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟

❓ﺗﺒﺮﮎ ﯾﺎ ﺑﺮﮐﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟

❓ﻣﯿّﺖ ﮐﮯ ﺍﯾﺼﺎﻝ ﺛﻮﺍﺏ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟

❓ﺑﻨﺎ ﺳﻤﺠﮭﮯ ﻃﻮﻃﮯ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﭘﮍﮬﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ؟؟

❓نئی دکان ، مکان کے افتتاح کے لیے ؟

❓ﯾﺎ ﭘﮭﺮ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﺎ ﻣﻘﺼﺪ ﯾﮧ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﺳﮯ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﺍﺱ ﭘﺮ ﻏﻮﺭ ﻭ ﻓﮑﺮ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺋﮯ ؟

❓ﺍﺱ ﮐﯽ ﮨﺪﺍﯾﺎﺕ ﮐﻮ ﺟﺎﻥ ﮐﺮ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﻮ ﺍﺳﮑﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺑﻨﺎﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ؟

ﻗﺮﺁﻥ ﮐﮯ ﺑﯿﺎﻥ کے ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺍﺱ ﮐﺘﺎﺏ ﮐﯽ ﺣﻔﺎﻇﺖ ﮐﺎ ﺫﻣﮧ ﺧﻮﺩ ﺍﻟﻠﻪ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺰﺕ ﻧﮯ ﻟﯿﺎ ﮨﮯ۔

ﻟﮩٰﺬﺍ ﮨﻢ ﯾﮩﻮﺩ ﻭ ﻧﺼﺎﺭﯼٰ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﺳﮑﮯ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﮐﻮ ﺗﻮ ﻧﮧ ﺑﺪﻝ ﺳﮑﮯ ﻣﮕﺮ ﺍﺳﮑﮯ ﺣﻘﯿﻘﯽ ﻣﻘﺼﺪ ﮐﻮ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺑﺪﻝ ﮈﺍﻻ ﮨﮯ .


🤲 بزم اردو ادب🤲


ﺍﻟﻠﻪ عزوجل ﺍﭘﻨﯽ ﮐﺘﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﮐﮯ ﺟﺎﮨﻞ ﻋﺮﺏ ﺩﯾﮩﺎﺗﯿﻮﮞ ﮐﻮ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺭﯼ ﺍﻧﺴﺎﻧﯿﺖ ﮐﻮ ﻣﺨﺎﻃﺐ ﮐﺮﮐﮯ ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ

ﻭَﻟَﻘَﺪْ ﯾَﺴَّﺮْﻧَﺎ ﺍﻟْﻘُﺮْﺍٰﻥَ ﻟِﻠﺬِّﮐْﺮِ ﻓَﮭَﻞْ ﻣِﻦْ ﻣُّﺪَّﮐِﺮٍ
( ﺍﻟﻘﻤﺮ 40:54 )

ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﻮ ﻧﺼﯿﺤﺖ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺁﺳﺎﻥ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﺎ ﮨﮯ ، ﭘﺲ ﮨﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﻧﺼﯿﺤﺖ ﻗﺒﻮﻝ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ؟

ﻟﯿﮑﻦ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﺱ ﺁﯾﺖ ﮐﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﯾﮧ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ، ﺍﺱ ﮐﺘﺎﺏ ﮐﻮ ﺻﺮﻑ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﺣﻀﺮﺍﺕ ﮐﮯ ﺳﻤﺠﮭﻨﮯ ﮐﯿﻠﯿﮯ ﺁﺳﺎﻥ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ .

ﮨﻢ ﺳﺐ رسول ﷺ ﮐﯽ ﺷﻔﺎﻋﺖ ﮐﮯ ﻣﺘﻤﻨﯽ ﮨﯿﮟ

مگر ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﻗﺮﺍﻥ ﺣﮑﯿﻢ ﻣﯿﮟ ﺳﻮﺭﮦ ﺍﻟﻔﺮﻗﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﻟﻠﻪ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺰﺕ ﺑﺘﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﺱ ﺩﻥ رسول ﷺ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﻥ ﺍﻣﺘﯿﻮﮞ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﻧﺎﺭﺍﺿﮕﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﮐﮫ ﮐﺎ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ ﺟﻨﮩﻮﮞ ﻧﮯ ﻗﺮﺍﻥ ﭘﺮ ﻋﻤﻞ ﮐﺮﻧﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﭘﺮ ﻏﻮﺭ ﮐﺮﻧﺎ ﺗﺮﮎ ﮐﺮ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ ؟

ﻭَﻗَﺎﻝَ ﺍﻟﺮَّﺳُﻮﻝُ ﻳَﺎ ﺭَﺏِّ ﺇِﻥَّ ﻗَﻮْﻣِﻲ ﺍﺗَّﺨَﺬُﻭﺍ ﻫَﺬَﺍ ﺍﻟْﻘُﺮْﺁﻥَ
ﻣَﻬْﺠُﻮﺭًﺍ ﴿۳۰ﺳﻮﺭﮦ ﺍﻟﻔﺮﻗﺎﻥ﴾

ﺍﻭﺭ ﺭﺳﻮﻝ ﮐﮩﯿﮟ ﮔﮯ ﮐﮧ ﺍﮮ ﻣﯿﺮﮮ ﭘﺮﻭﺭﺩﮔﺎﺭ !
ﺑﮯﺷﮏ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﻣﺖ ﻧﮯ ﺍﺱ ﻗﺮﺁﻥ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺭﮐﮭﺎ ﺗﮭﺎ۔

ﮐﯿﺎ ﺁﭖ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺷﻤﺎﺭ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﮨﻮ ﺟﻦ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺷﮑﻮﮦ ﺭﺣﻤﺖﺍﻟﻠﻌﺎﻟﻤﯿﻦ ، ﺭﺏﺍﻟﻌﺎﻟﻤﯿﻦ ﺳﮯ ﮐﺮﯾﮟ ؟

ﮐﯿﺎ ﮐﮩﯿﮟ ﮔﮯ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺍﻧﺠﯿﻨﯿﺮ ﺑﻦ ﮔﺌﮯ ، ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺑﻦ ﮔﺌﮯ، ﺑﺰﻧﺲ ﻣﯿﻦ ﺑﻦ ﮔﺌﮯ ﻣﮕﺮ ﻗﺮﺍﻥ ﺣﮑﯿﻢ ﮐﻮ ﻧﮧ ﺳﻤﺠﮫ ﺳﮑﮯ ؟

ﮐﯿﺎ ﺻﻔﺎﺋﯽ ﺩﯾﮟ ﮔﮯ ﮐﮧ ﮨﻢ ﻧﮯ ﻣﺎﺳﭩﺮﺯ ﺍﻭﺭ ﭘﯽ ﺍﯾﭻ ﮈﯼ ﮐﯽ ﮈﮔﺮﯼ ﺗﻮ ﻟﮯ ﻟﯽ ، 
ﺍﭘﻨﯽ ﺟﺎﺋﺪﺍﺩﯾﮟ ﺗﻮ ﮐﮭﮍﯼ ﮐﺮﻟﯿﮟ ، 
ﺍﭘﻨﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﮐﻮ ﺗﻮ ﺍﻭﻧﭽﺎ ﭘﮍﮬﺎ ﺩﯾﺎ ﻣﮕﺮ ﺁﭖ ﮐﮯ ﮐﻼﻡ ﭘﺮ ﻏﻮﺭ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﮨﻤﯿﮟ ﻭﻗﺖ ﻧﮩﯿﮟ ﻣﻼ ؟

ﮐﯿﺎ ﺩﻟﯿﻞ ﮨﻮﮔﯽ ﺁﭖ ﮐﯽ ﮐﮧ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺍﺭﺩﻭ ﺗﻮ ﺳﯿﮑﮭﯽ ، 
ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﯼ ﺗﻮ ﺳﯿﮑﮭﯽ ، 
ﮐﻤﭙﯿﻮﭨﺮ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻧﯿﮟ ﺗﻮ ﺳﯿﮑﮭﯿﮟ ، 
سائنس تو سیکھی ،

ﻣﮕﺮ ﻗﺮﺍﻥ ﻣﺠﯿﺪ ﮐﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﮐﻮ ﺳﻤﺠﮭﻨﺎ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﻧﮧ ﺳﻤﺠﮭﺎ ؟

ﯾﺎﺩ ﺭﮐﮭﯿﮟ۔۔۔!

ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺭﺏ ﺳﺐ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﺎ ﮨﮯ ، 
ﺍﺱ ﻧﮯ ﯾﮧ ﺩﻧﯿﺎ ﺍﻣﺘﺤﺎﻥ ﮐﮯ ﺍﺻﻮﻝ ﭘﺮ ﺑﻨﺎﺋﯽ ﮨﮯ .

ﮨﻢ ﻻﮈﻟﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺣﺴﺎﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﮔﺎ .

ﺍﺑﮭﯽ ﻭﻗﺖ ﮨﮯ ،

ﺳﺎﻧﺴﯿﮟ ﭼﻞ ﺭﮨﯽ ﮨﯿﮟ ۔ 
ﺟﺎﮒ ﺟﺎﻮ ، 
ﺑﮩﺎﻧﮯ ﺗﺮﺍﺷﻨﺎ ﺑﻨﺪ ﮐﺮﻭ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﺘﺎﺏ ﭘﺮ ﻏﻮﺭ ﻭ ﻓﮑﺮ کرو......

📚 بزم اردو ادب 📚

https://bidarrichfeelsayeed.blogspot.com/

https://bidarrichfeelsayeed.

https://bidarrichfeelsayeed.

https://bidarrichfeelsayeed.

https://bidarrichfeelsayeed.

Thursday, April 16, 2020

ﺑِﺴْـــــــــــــﻢِﷲِالرَّحْمٰنِﺍلرَّﺣِﻴﻢ

محترم والدین!
ذرا دو منٹ کو یہ پوسٹ بھی پڑھ لیں۔۔۔

👇🏻📜⭕📜👇🏻

محترمہ رابعہ شاہ 

ہم آج شکوہ کرتے نظر آتے ہیں کہ ہمارے بچے ہمارا کہنا نہیں مانتے، بدتمیزی کرتے ہیں ، زبان چلاتے ہیں، آپس میں پیار محبت نہیں۔ بڑوں کی عزت نہیں۔ کھانے میں نخرے کرتے ہیں۔۔۔ہمارے زمانے میں ماں ایک چیز پکاتی تھی تو چھ بچے چپ کرکے رب کا شکر کرکے کھاتے تھے ۔ آج ماں چھ چیزیں پکا کر ایک بچے کے پیچھے بھاگتی پھرتی ہے ۔ 


🔰❔〽️          🔰❔〽️


💤  کبھی آپ نے سوچا کیوں؟

⁉️ آج کے بچے اتنی جلدی بور کیوں ہو جاتے ہیں ؟ ہم نے تو کبھی نہیں کہا تھا کہ ہم بور ہو رہے ہیں؟

⁉️ کیا ہم تمیز دار بچے تھے یا ہمارے والدین کی تربیت اچھی تھی؟

سوچیں ۔۔۔

⁉️  کیا ہمارے والدین ہمارے پیدا ہوتے ہی ہمارے ہاتھوں میں موبائل فون پکڑا دیا کرتے تھے ؟ یا وہ بھی ہر وقت موبائل ہاتھوں میں تھامے موبائل زومبی بنے رہتے تھے؟

⁉️  کیا وہ ٹی وی کو ہماری بےبی سٹنگ کے لیے استعمال کرتے تھے؟  کیا وہ ہمیں ٹی وی کے آگے بیٹھ کر کھانا کھلاتے تھے؟

⌚ ذرا کل سے بچوں کا سکرین ٹائم تو نوٹ کریں؟ ٹی وی ، لیپ ٹاپ، موبائل، گیمز سب اس میں شامل ہے. آج کے بچےکم از کم  اوسطاً 55 گھنٹے سکرین ٹائم استعمال کرتے ہیں۔ 

⁉️  کیا اس سے آدھا وقت بھی ہم نے بچوں کی اسلامی تربیت پر بھی لگایا ہے؟

⁉️ کیا ہم ماں باپ, تربیت کی ذمہ داری ایک دوسرے پر یا سکول پر ڈال کر خود فیس بک ، ٹک ٹاک اور واٹس ایپ میں بزی رہتے ہیں؟ 

🥀 اگر ہاں تو...... 
پھر تو ہمیں شکوہ کناں نہیں ہونا چاہئے ، سارا قصور تو ہمارا اپنا ہے ۔۔۔

🔴🔴🔴🔴

ہمارے بچے بدتمیزہورہے ہیں!!!

🔴🔴🔴🔴
👈🏻  اس لئے کہ
وہ یہ سب غصہ، بدتمیزی، ہائپر ایکٹیویٹی، بد زبانی  ہم سے اور گیمز، ٹی وی اور کارٹونز سے حاصل کرتے ہیں جو چوبیس گھنٹےہم انہیں خود مہیا کرتے ہیں، انکی نظر کے مسائل، دماغی مسائل، جسمانی اور معاشرتی مسائل، ان سب کا ذمہ دار ہمیں کس کو ٹہرانا چاہیے؟ ان بچوں کی کری ایٹویٹی کیوں ختم ہوتی جا رہی ہے؟

👈🏻  انھیں اعلی کرداری ، ادب و آداب ، اچھے اخلاق سے دور دور کا واسطہ نہیں۔۔۔ کیوں؟

⚖️ آگے پڑھئے اور فیصلہ کیجیے۔۔۔

🔍🔍🔍🔍

🚨  کیا ہم نے کبھی اپنے بچوں کو  کبھی اعلی کردار لوگوں کی کہانیاں سنائی ہیں ؟.
🚨 کبھی بتایا کہ ہمارے مسلم ہیرو کون تھے  ؟ 🚨 ہمیں کس کو اپنا آئیڈیل بنانا اور کاپی کرنا چاہئے؟ 

❌ ہماری  ننھی فاطمہ  مٹک مٹک کر بدتمیزی سے بات کرے اور ٹر ٹر جواب دے، انڈین اداکاروں کو کاپی کرئے تو ہم خوشی سے نہال ہو کر اس کا یو ٹیوب چینل بنا دیتے ہیں۔

❌ ہمارا کیوٹ سا احمد اوے اوے کرکے چلائے اور غصہ کرئے تو ہم اس کو ٹی وی پر لا کر بٹھا دیتے ہیں اور شہ دے دے کر مزید بد تمیزی پر اکساتے ہیں۔

🔥〰️👎🏻〰️🔥

یہ تو ہمارا معاشرتی معیارہے۔۔۔

🔥〰️👎🏻〰️🔥

🐾  یہ ہمارے بچے جو سکرین پر سارا دن  دیکھیں گے وہی کریں گے نا۔۔۔۔
🐾  ہمارے بچے یوٹیوب زومبی کیوں بنتے جا رہے ہیں؟

🐾  کیا ہم نے کبھی رات بچوں کو سلاتےاپنے نبی پاک کی زندگی کے واقعات سنائے ہیں؟
 🐾  کیا ہم نے کبھی بتایا کہ قرآن کی فلاں آیت کیوں اور کیسے نازل ہوئی؟ اس کے پیچھے کیا کہانی تھی؟

🌸 کبھی *نبیوں کے قصے بتائے؟
🌸 کبھی بتایا کہ حضرت ایوب نے کن حالات میں ہمت سےصبر کیا تھا؟
🌸 حضرت یوسف نے کیسے فراست اور یقین سے رب کا ہاتھ تھامے رکھا؟
🌸 حضرت ابراھیم کیوں رب کے فیورٹ فرینڈ تھے ؟اور کیوں اتنی قربانیاں دے کر بھی کبھی کوئی شکوہ نہ کیا؟
🌸 حضرت یونس کیسے مچھلی کے پیٹ سے نکلے تھے؟
🌸 قوم لوط کس جرم کی پاداش میں اتنے عظیم عزاب کی حقدار ٹہری؟ 
🌸 حضرت نوح کی 900سالہ ثابت قدمی کا کیا نتیجہ نکلا تھا؟
🌸 حضرت آسیہ کتنے پکے ایمان والی تھیں اور اسکا انھیں کیا صلہ ملا؟
🌸 اللہ حضرت مریم کی پاکیزگی کی کیوں مثالیں دیتا ہے؟

🟥  دنیا جہان کی کتابیں تو ہمارے بچوں کے بک شیلف میں سجی ہیں مگر کس کس کےبچوں نے پوری قصص الانبیاء پڑھی ہوئی ہے؟

📛  ہم بچوں کے نام تو شوق سے فاطمہ، ابراھیم، موسی، بلال، مریم، خدیجہ اور اسماعیل رکھ دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہمارا فرض پورا ہو گیا اب ہمارے بچے خود بخود نیک بن جائیں گے

 مگر!!!!!!

⭕ یہ بچے ہمارے لیے کیسے صدقہ جاریہ بنیں گے ،کبھی قاری کے حوالے کرنے کے بجائے ہم نے خود ان کو قرآن پڑھانے کی کوشش کی ہے؟

⭕ قرآن کا ترجمہ پڑھایا ہے؟
⭕ بتایا ہے کہ اللہ اپنی کتاب میں کہتا کیا ہے؟

⛈️  ہمارے بچوں میں  کردار کی وہ اعلیٰ خوبیاں کیسے پیدا ہوں جو ہمارے جلیل القدر صحابہ، اولیاء  اور انبیاء میں تھیں؟

🌼 ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی نرم دلی، سخاوت، وفا شعاری اور وفاداری،
🌼 عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی اعلی کرداری اور عدل وانصاف ، 
🌼 عثمان غنی رضی اللہ عنہ کا شرم و حیا ، ایثاراور غناء
🌼 علی رضی اللہ عنہ کی جرات ، رشد اور فراست
🌼  سیف اللہ حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ جیسے جری اور زیرک جرنیل کی دلیری
🌼 حضرت خدیجہ کی وفاداری اور خدمت گزاری
🌼 حضرت بلال کی قربانیاں اور ثابت قدمی
🌼 بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہما کا اپنے والد کے لئے پیار اور ادب و احترام
🌼 محمد بن قاسم اور صلاح الدین ایوبی رحمتہ اللہ علیہ کی جرات مندی اور بہادری
🌼 حضرت انس اور حضرت عائشہ کی علم سے محبت

💎🕯️💎🕯️💎🕯️💎

 کتنے ہی ان گنت نام اور ہیں۔۔۔۔۔

💎🕯️💎🕯️💎🕯️💎

یہی مسلم ہیروز ہیں جن کی سچی داستانیں کردار و اخلاق کی بلندیوں پر لے کر جاتی ہیں۔۔۔۔۔نہ کہ نیٹ فلیکس ،یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر گزارا وقت اور آوارہ گردیاں۔

🤚🏻  اس سے پہلے کہ سوشل میڈیا اور موبائل فون کا یہ فتنہ ہماری نسلوں کو لے ڈوبے ابھی بھی وقت ہے۔ اس سے مکمل نجات تو شاید اب ممکن نہیں مگراس سوشل میڈیا کا مثبت استعمال خود بھی کریں اور بچوں سے بھی کروائیں۔

🕯️ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ..... 
 شکوہ کرنے سے پہلے خود ہمیں اپنا محاسبہ کرنا چاہیے کہ ہم نے اپنے بچوں کو اللہ تعالے' اور  نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے  قرآن کریم اور سنت سے پیار سکھانے میں کتنی محنت کی ہے؟

🔦 ہم اپنے بچوں کو روز کتنا کوالٹی ٹائم دیتے ہیں؟

🔦 بچوں میں احساس ذمہ داری پیدا کرنے کے لیے کیا کرتے ہیں؟

🔦 اور انہیں اخلاق ومحبت   کے کتنے درس پڑھاتے ہیں؟

💤 کچھ دیر کو اکیلے بیٹھئے اور سوچیے اور پھر اپنے پارٹنر سے ڈسکس کر کے پلان کیجیے، 

🤚🏻 ( رکیے۔۔۔ ایک دوسرے پر الزام مت دھریے ، آپ دونوں کو مل کر ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہے ۔۔۔)

⏳  مگر بچوں کو بدلنے سے پہلے  پہلے خود کو بدلیے، کہ ہم بدلے تو بچوں کو بدل پائیں گے۔

💎  اچھے بچوں کے لیے اچھے ماں باپ بننا ضروری ہے۔۔۔

💯  اور اب تو بہترین وقت ہے ،  کرونا اور قرنطینہ کو اپنے لیے رحمت سمجھیں اور اپنے بچوں پر بھرپور توجہ دیں ۔ میڈیا کے اس خو فناک جن کو اپنے بچوں کو اغوا نہ کرنے دیں۔ ان کو قدرتی مناظر انجوائے کرنے دیں ۔ درختوں پر چڑھنے دیں۔ ٹیچر ٹیچر اور گھر گھر کھیلنے دیں۔ بچیوں کو اپنے ساتھ گھر داری سکھائیں اور بیٹوں کو گھر کی دیگر ذمہ داریاں تھمائیں۔ 

کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ رب نے تو ہمیں الحمدللہ صحیح سلامت اولاد دی تھی مگر ہم انھیں معذور کرتے جا رہے ہیں۔ ہاتھوں میں موبائل ، نظریں ٹی وی پر اور دماغ گیم میں۔ ان میں سوچنے سمجھنے ، پرابلم سالونگ اور  اٹھ کر جسمانی کام کرنے کی صلاحیتیں ہی مفقود ہوتی جا رہی ہیں۔ 

♦️ کوئی کام کہہ دو تو سو بہانے، یا اتنی بلند آواز کرنی پڑے گی کہ بندہ کہے خود اٹھ کر کام کر لیں۔ آئیں گے تو دو منٹ ساتھ کھڑے ہو کر احسان کر کے چلے جائیں گے۔  انھیں ماں باپ کی قدر اور عزت کون سکھائے گا اور کیسے سکھائے گا ؟

🚫  کوئی باہر سے آکر تو یہ کام کرنے سے رہا۔۔۔

💪🏻 تربیت کا یہ کام کرنا تو ہم کو خود ہی ہے
میں کہتی ہوں اگر اولاد کو سونے کا محل بھی بنا دیا دنیا جہان کی ڈگریاں ہاتھ میں تھما دیں اور تربیت نہ کی تو کوئی فائیدہ نہیں ایسی محنت کا۔۔۔۔۔۔

📝    کاغذ قلم پکڑیں اور  آج ہی پلان کریں۔ آج کا دن پھر نہیں آئے گا۔۔۔۔ ابھی تربیت کرنی ہے اور یہ بچے ہی آپکا سب سے بہترین سرمایہ ہیں۔ یہی اولاد ہے جو انسان کے لیے فتنہ بھی بنتی ہے اور صدقہ جاریہ بھی۔ 

👈🏻 اب آپ انھیں اپنے لیے کیا بنانا چاہتے ہیں ؟یہ آپ پر منحصر ہے۔۔۔آپ کی تربیت پر منحصر ہے*۔

💎🕯️🕯️💎🕯️🕯️💎

✍🏻 رابعہ شاہ

sayeed saberi

rich feel

bidarrichfeelsayeed.blogspot.com